اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان کے علاقے ضاحیہ پر حملوں کا حکم دیدیا
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان کے علاقے ضاحیہ پر حملوں کا حکم دیدیا۔
صیہونی فوج کی پیش قدمی جاری رہی، حزب اللہ سے جھڑپیں ہوئیں، اسرائیلی حملوں میں مزید بارہ افراد شہید ہوگئے جبکہ 35 زخمی ہوگئے، صور میں ہسپتال سمیت تین عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
تاریخی الشقیف قلعے پر حزب اللہ نے حملہ کر دیا جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے، طبریہ میں اسرائیلی فوج کے زیر زمین اڈے پر راکٹ حملوں کا بھی دعویٰ کر دیا۔