ملک کو ایجوکیشن، سکل، اے آئی سپورٹ پروگرامز کی ضرورت ہے: حافظ نعیم

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو بے نظیر انکم سپورٹ نہیں ایجوکیشن سپورٹ، سکل سپورٹ اور اے آئی سپورٹ پروگرام کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام قوم کو بھکاری بنانے کا فراڈ پروگرام ہے اور پی پی اور ن لیگ کی ملی بھگت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کے بچوں کو معیاری تعلیم اور سکلز کی ضرورت ہے، صوبائی حکومتیں تعلیمی ادارے آؤٹ سورس کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کا نام لے کر سیکڑوں ارب روپے ایک ایسے پروگرام کے لیے رکھے جارہے ہیں جو غربت میں کمی کے بجائے اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ورلڈ بینک کے مطابق ملک میں گزشتہ تین برس میں غربت میں 33 فیصد اضافہ ہوا اور ایک کروڑ 30 لاکھ نئے افراد غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے طرز حکمرانی نے یہ بات ثابت کر دی کہ اگر وہ کسی پراجیکٹ کے لئے پیسے مانگ رہے ہیں تو سمجھ لیں کرپشن کرنے کے لیے مانگ رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے وڈیرہ سسٹم کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں