پی سی بی کی چاچا کرکٹ کے اعزاز میں خصوصی تقریب، خراج تحسین پیش
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاچا کرکٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔
چاچا کرکٹ کے اعزاز میں قذافی سٹیڈیم میں خصوصی تقریب ہوئی، پاک آسٹریلیا دوسرے ون ڈے میچ کے دوران کیک کاٹا گیا، قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی خدمات کو سراہا گیا
پی سی بی کی جانب سے ایکس پر بیان میں کہا گیا چاچا کرکٹ ایک فین سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور اور پرجوش سپورٹر چاچا کرکٹ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا۔