وفاقی بجٹ کی آمد: سٹاک ایکسچینج سرمایہ کار حکومت سے بڑی توقعات وابستہ کر بیٹھے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کار حکومت سے بڑی توقعات وابستہ کر بیٹھے۔

سرمایہ کار کہتے ہیں بجٹ میں کیپیٹل مارکیٹ کیلئے سازگار اقدامات متعارف کروائے گئے تو مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے مگر ساتھ ہی مختلف شعبوں پر نئے ٹیکسز پر تشویش کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر احمد چنائے کہتے ہیں بجٹ میں کیپیٹل مارکیٹ کیلئے ٹیکس مراعات انڈیکس کو ریکارڈ سطح تک پہنچا سکتی ہیں۔

پاکستان سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منیر خانانی کہتے ہیں حکومت کیپیٹل مارکیٹ میں سہولت اکاونٹس میں ریلیف دے تاکہ سرمایہ کاری کے رجحان میں مزید اضافہ ہو سکے۔

سٹاک ایکسچینج ایکسپرٹ شہریار بٹ کہتے ہیں سٹاک ایکسچینج کے علاوہ دیگر بزنس سیکٹرز پر اضافی ٹیکسز سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی جس کا اثر سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی پر پڑے گا۔

وفاقی بجٹ پر سٹاک سرمایہ کاروں کی امیدیں اور خدشات اپنی جگہ قائم ہیں اب دیکھنا یہ ہے حکومت ماضی کی طرح کیپیٹل مارکیٹ کو اس بجٹ میں کتنا سہولیات سے آراستہ کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں