حکومت نے بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقات کار تبدیل کر دیئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔

حکومت کی جانب سے دکانوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

اجلاس کے مطابق نئے اوقات کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے، ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے ہوں گے۔

ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گی، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک ہی کھلے ہوں گے، فارمیسی، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ادارے مستثنیٰ ہوں گے۔

کمیٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں