اے پی ایس شہدا لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اے پی ایس شہدا لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عرفان سعادت نے استفسار کیا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں