شوکت یوسفزئی کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناراض ہونے کی تصدیق
اسلام اباد: (دنیا نیوز) شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناراض ہونے کی تصدیق کر دی۔
رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں‘‘ گفتگو کرتے ہوئے کہا ناراضگی کا مطلب الگ گروپ بنانا نہیں، حکومت کو بھی کوئی خطرہ نہیں۔
وزیراعلیٰ چند ناراض افراد کو راضی کر رہے ہیں، رہنماؤں کے چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں، علی امین گنڈا پور نے خود بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر استعفیٰ دیا، دونوں میں کوئی غلط فہمی ہے تو دور ہو جائے گی۔