کوہستان: گلگت سے پنڈی جانے والی کار کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق
کوہستان: (دنیا نیوز) لوئر مٹہ بانڈہ چوکی کے قریب گلگت سے پنڈی جانے والی کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کار حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق مظفر آباد، خانیوال اور دیگر علاقوں سے ہے، شناخت کا عمل جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، حادثے کا شکار کار کا نمبر AFB 324 ہے۔