قصور: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
قصور: (دنیا نیوز) گرین کوٹ بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے دورانِ گشت مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس نے دفاع میں جوابی فائرنگ کی۔
فائرنگ رکنے پر تلاشی کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں پایا گیا، ڈاکو کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی، جو اپنے ہی فرار ہونے والے ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔
سی سی ڈی پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکو بلھے شاہ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔