روس کا فرانس سے آئل ٹینکر کے کپتان کی رہائی کا مطالبہ
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے فرانس سے پکڑے گئے آئل ٹینکر کے کپتان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں روسی سفارت خانے کے جاری بیان میں پکڑے گئے آئل ٹینکر کے کپتان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فرانس نے اتوار کی صبح بحرہ اوقیانوس میں روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کریملن نے فرانسیسی اقدام کو غیر قانونی اور بحری قذاقی قرار دیا تھا۔