ایران نے ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزامات مسترد کردیے

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے سینیٹ میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران ان الزامات کو بے بنیاد سمجھتا ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ان کا ہر الزام دراصل ایک اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم بن کر رونا دھونا ایران کے خلاف کیے گئے سفاکانہ جنگی جرائم، نسل کشی کے اقدامات اور انسانیت کے خلاف جرائم کو نہیں چھپا سکتا۔

ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے الزامات کا مقصد عالمی توجہ کو اصل مسائل سے ہٹانا اور ایران کے خلاف بیانیے کو تقویت دینا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں