ایران کے بحرین اور کویت میں اہم تنصیبات پر ڈرونز اور میزائل حملے

تہران: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل، ایران نے بحرین اور کویت میں حملے کر دیئے۔

ڈرونز اور میزائل حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اہم تنصیبات اور سفارتی مشنز کو نقصان پہنچا، حملوں میں ایک شخص جاں بحق، 63 افراد زخمی ہوئے، ایمرجنسی نافذ، پروازیں معطل کر دی گئیں۔

کویتی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائل اور ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں تباہ کیا۔

امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ایک بار پھر شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے۔

بتایا گیا کہ ایران نے ہمسایہ ممالک کی طرف بیلسٹک میزائل داغے جو اہداف پر نہیں لگے، بحرین اور بحری جہازوں پر داغے گئے ایرانی ڈرون اور میزائل ناکام بنا دیئے گئے۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غلط ہے۔

دوسری جانب امریکی فورسز نے بوٹسوانا کے پرچم بردار آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا، آئل ٹینکر ایرانی جزیرے خارگ کی جانب جا رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں