غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 3 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں کارروائیوں اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فلسطینی شہید جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے۔
غزہ حکام کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد سے اب تک 936 فلسطینی شہید اور 2,903 زخمی ہو چکے ہیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے سے اب تک 781 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔