بلوچستان حکومت نے صوبے میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات کار مقرر کر دیئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے بھی صوبے بھر میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات کار مقرر کر دیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے، شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز کو اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسیز، ہسپتالوں، کلینکس اور میڈیکل لیبارٹریز کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، بیکریز، تنور اور دودھ و ڈیری شاپس بھی نئے اوقاتِ کار سے مستثنیٰ ہوں گی۔

پٹرول، سی این جی پمپس اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر پابندی لاگو نہیں ہوگی، جمنازیم، سپورٹس سہولیات، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی استثنیٰ حاصل ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں