بہاولنگر میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ نادر شاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی علی اکبر کے نام سے شناخت ہوئی ہے، گرفتار ملزم 10 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، مفرور ملزموں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں