قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد
مظفر آباد: (دنیا نیوز) مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کیلئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے جبکہ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مخالف امیدوار ثاقب مجید راجہ کی جانب سے چیلنج کیے گئے تھے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ چوہدری لطیف اکبر ایک آئینی عہدے پر فائز ہیں اور اس حیثیت میں وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔
ریٹرننگ آفیسر نے تحریری درخواست پر فریقین کے دلائل سنے، چوہدری لطیف اکبر کی جانب سے چوہدری شوکت ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، تاہم بحث مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔
آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں مختلف حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔