ایم سی آئی:صنعتی یونٹس کے پراپرٹی ٹیکس نوٹسز پرنظرثانی کا اعلان

ایم سی آئی:صنعتی یونٹس کے پراپرٹی ٹیکس نوٹسز پرنظرثانی کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نے صنعتی علاقوں میں قائم یونٹس کو جاری پراپرٹی ٹیکس نوٹسز کا ازسرنو جائزہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے ۔۔۔

کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ حقیقی ٹیکس دہندگان کیساتھ انصاف اور شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا۔ یہ یقین دہانی ڈائریکٹر ریونیو سی ڈی اے و ایم سی آئی کاشف نیاز نے اسلام آباد چیمبر میں منعقدہ اجلاس کے دوران کرائی۔ اس موقع پر سردار طاہر محمود نے صنعتی وتجارتی یونٹس کو کئی سالہ بقایاجات پر مشتمل بھاری پراپرٹی ٹیکس نوٹسز پر اظہار تشویش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں