چاندی 48، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کمی

چاندی 48، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کمی

تولہ سونا 439836دس گرام 3لاکھ 77ہزار 88روپے کی سطح پرآگیا

کراچی (کامرس رپورٹر)ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے ، جسکے نتیجے میں سونے اور چاندی دونوں کی قیمتیں نیچے آگئیں۔اعدادوشمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں1,100 روپے کی کمی ہوئی، جسکے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 39ہزار 836 روپے کا ہوگیا اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 943 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے پر آگئی دوسری جانب چاندی قیمت میں بھی کمی آئی جسکے بعد ملک بھر میں24 قیراط فی تولہ چاندی 48 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 716 روپے کی سطح پر آگئی، جس سے مقامی صرافہ بازار میں خرید و فروخت کرنیوالوں کو کسی حد تک ریلیف ملا اسکے علاوہ عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں