انڈس موٹر کا نوجوان لڑکیوں میں قیادت کی صلاحیتوں کے فروغ کا عزم

انڈس موٹر کا نوجوان لڑکیوں میں قیادت کی صلاحیتوں کے فروغ کا عزم

کراچی(بزنس ڈیسک)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی)نے 50 نوجوان لڑکیوں جن میں ٹویوٹا گوٹھ ایجوکیشن پروگرام کی 25 طالبات بھی شامل ہیں کی کاغان کے دلکش شَران جنگل میں منعقدہ چار روزہ فطرت پر مبنی قائدانہ تربیتی کیمپ میں شرکت کی سرپرستی کی۔

کیمپ کے دوران شرکاء نے عملی سرگرمیوں، قائدانہ چیلنجز، ٹیم ورک، اور رہنمائی پر مبنی نشستوں میں حصہ لے کر ثابت قدمی، خود اعتمادی، جذباتی ذہانت اور مؤثر فیصلہ سازی جیسی اہم قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیا۔ یوتھ امپیکٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ٹویوٹا معمار 2026 میں پاکستان کے 27 اضلاع اور 45 سے زائد جامعات سے تعلق رکھنے والی 16 سے 25 سال کی عمر کی 87 نوجوان لڑکیوں نے شرکت کی۔ یہ پروگرام مختلف سماجی اور تعلیمی پس منظر رکھنے والی طالبات کے لیے ایک ایسا منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم ٹویوٹا معمار کے پہلے ٹائٹل اسپانسر بنے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...