چاندی 57، سونے کی قیمت میں 3ہزار 700روپے کی کمی

چاندی 57، سونے کی قیمت میں 3ہزار 700روپے کی کمی

تولہ سونا 4لاکھ 26ہزار 736، دس گرام 365857روپے کا ہوگیا

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ہفتے کے اختتام پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملکی صرافہ بازار میں سونا فی تولہ 3 ہزار 700 روپے سستا ہو گیاآل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3 ہزار 202 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے میں فروخت ہونے لگاعالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 43 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آئے ۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 57 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 237 روپے پر آ گئی، جس سے چاندی خریدنے والے صارفین کو بھی معمولی ریلیف ملا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...