اسٹاک ایکسچینج:3حدیں بحال،742ارب روپے منافع
2931پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 180014 پر بند 2931پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 180014 پر بند
کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران کا60روزہ عارضی جنگ بندی معاہدہ اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی پر اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی کی جانب گامزن رہی جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی 1لاکھ 78ہزار، 1لاکھ 79ہزار اور 1لاکھ 80ہزار پوائنٹس کی تین حدیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 61فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 7کھرب 42 ارب 93کروڑ 29لاکھ ہزار روپے بڑھ گئی ۔دوسری جانب بلوچپ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج، جیسے عوامل بھی کاروبار پر اثرانداز رہے جس سے کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مسلسل تیزی رہی اور ایک موقع پر 3119پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2931.71 پوائنٹس کے اضافے سے 180014.93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 985.50 پوائنٹس کے اضافے سے 53821.81پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 1386.89 پوائنٹس کے اضافے سے 108372.13 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 4144.78 پوائنٹس کے اضافے سے 253547.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 4.11فیصد زائد رہا۔ گزشتہ روز 74کروڑ 05لاکھ 58ہزار 844 حصص کے سودے ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments