سوپر وائز اور ابھی کے درمیان شراکت داری
کراچی(بزنس ڈیسک)فن ٹیم کے شعبے میں مقامی مصنوعی ذہانت یعنی سوورن اے آئی متعارف کرانے کے لئے سوپر وائیزر اور ایمبیڈڈ فنانس پلیٹ فارم ابھی معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت ابھی ٹیکنالوجی میں سوپر وائیز کے سوورن اے آئی ماڈلز استعمال کرے گا جس سے پاکستان میں ابھی فن ٹیک کے تمام آپریشنز میں مصنوعی ذہانت کا استعمال بڑھایا جائے گا۔ اس شراکت داری کے ذریعے ابھی اپنے مصنوعی ذہانت کے لئے سوپر وائیز کے سوورن ماڈلز کو استعمال کرے گا۔ دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پر ابھی کے کاروباری امور میں اے آئی کا استعمال ممکن بنائیں گی جس میں انگریزی اور اردو زبان میں صارفین کو خدمات فراہم کرنا کریڈٹ و رسک ورک کا جائزہ لینا اور پے رول و بیک آفس آٹومیشن شامل ہیں۔سوپر وائیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد عمران سرگانہ کا کہنا تھا کہ ابھی نے ملک میں ایک نہایت اہم فن ٹیک پلیٹ فارم قائم کیا ہے ۔ مالیاتی خدمات ہر محنت کش کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں اور یہی وہ شعبہ ہے جہاں سوورن اے آئی کی سب سے زیادہ اہمیت ہے ۔ ابھی کے شریک بانی اور سی ای او عمیر انصاری نے کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہمیشہ سے پاکستان بھر کے کاروباروں اور ملازمین کے لیے مالیاتی خدمات کو فوری، آسان اور ہر ایک تک رسائی ممکن بنانا ہے ۔ سوپر وائیز کے ساتھ شراکت داری کے زریعے اے آئی کو شامل کرنا ممکن ہوگا۔ سب سے اہم سے کہ صارفین کا ڈیٹا بھی پاکستان کے اندر محفوظ رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments