پہلی ششماہی ،فیصل بینک کو 10ارب کا خالص منافع
فی حصص آمدن6.60روپے رہی، اثاثے 1.8ٹریلین سے بڑھ گئے
کراچی(بزنس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران مستحکم مالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20.5 ارب روپے کا قبل از ٹیکس اور 10 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔ اس عرصے کے دوران بینک کی فی حصص آمدن6.60 روپے رہی۔ بینک نے دوسری سہ ماہی کے لیے فی حصص 1.50 روپے نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔مارکیٹ شرح منافع میں کمی کے باوجود فیصل بینک نے بیلنس شیٹ میں متوازن اور مستحکم ترقی کے ذریعے منافع بخش کارکردگی برقرار رکھی، جس کے نتیجے میں بینک کے مجموعی اثاثے 1.8 ٹریلین روپے سے بڑھ گئے ۔ بینک نے اپنے ڈپازٹس مکس کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی اور خاص طور پر کرنٹ اکاؤنٹس پر توجہ دی گئی۔ تجارت اور لین دین پر مبنی سرگرمیوں، مسلسل بڑھتے ہوئے صارفین اور ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے وسیع برانچ نیٹ ورک کی بھرپور معاونت کے نتیجے میں بینک کی ڈپازٹ بنیاد مزید مستحکم ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments