فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 45.5 فیصد اضافہ
ڈیجیٹل مہارتوں اور کمیونی کیشن کی تربیت ضروری ہے ، چیئرمین ابراہیم امین
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستانی فری لانسرز نے قومی معیشت میں اپنا نمایاں کردار جاری رکھتے ہوئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فری لانس خدمات کے ذریعے حاصل ہونے والی برآمدی آمدن جولائی 2026 میں بڑھ 17 کروڑ 50 ڈالر ہو گئی جو 2025 کے اسی مہینے میں 12 کروڑ ڈالر تھی، اس میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر یعنی 45.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ابراہیم امین نے فری لانس ایکسپورٹ کی آمدن میں مسلسل اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے خود روزگار کے ذریعے ملک کی بہترین خدمت کررہے ہیں ۔ابراہیم امین کا کہنا تھا کہ فری لانس آمدن کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل مہارتوں میں مزید بہتری لانا ہوگی بین الاقوامی فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر مؤثر مقابلے کیلئے نوجوانوں کو بزنس ڈیولپمنٹ، کمیونی کیشن اور کلائنٹ مینجمنٹ سمیت تقاضوں کے مطابق تکنیکی اور سوفٹ اسکلز کی تربیت دینے کی ضرورت ہے ۔ابراہیم امین نے مزید کہا کہ ان ہنرمند نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن پہلی بار فری لانسرز کی خدمات کے قومی اعتراف کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد کررہی ہے ۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فری لانسرز کو خدمات کے اعتراف کے طور پراہوارڈز دیئے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت میں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments