سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آگئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 روپے سستا ہوکر 4,358 ڈالر فی اونس کی سطح پرآگیا ہے ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3700 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 58 ہزار236 روپے پرآگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کے نرخ بھی 3172 روپے کم ہوکر3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے یوگئے ۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 186 روپے کی کمی سے 6800  ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...