کراچی پورٹ پر ڈریجنگ آپریشنز کا آغاز
کراچی (این این آئی)نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز نے کراچی پورٹ پر باقاعدہ ڈریجنگ آپریشنز کا آغاز کردیا۔
منصوبے کے تحت بحری گزرگاہوں کی مطلوبہ گہرائی برقرار رکھنے کے ساتھ بڑے بحری جہازوں کی کراچی پورٹ تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔کراچی پورٹ پر ڈریجنگ منصوبے کے آغاز کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈریجنگ معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ۔ چیئرمین این ڈی ایم ایس نے کہا کہ این ڈی ایم ایس کا قیام ڈریجنگ کے شعبے میں قومی صلاحیت پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments