سونا3500روپے سستا،چاندی مہنگی،ڈالر کی قدرکم

سونا3500روپے سستا،چاندی مہنگی،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4لاکھ 83ہزار 36،دس گرام 4لاکھ 14ہزار 125کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کی کمی سے 4605 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 7329 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.51روپے پر بند ہوا۔یادر ہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 277.52روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...