سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

نیویارک: (دنیا نیوز) پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر اقوام متحدہ نے اظہار افسوس کیا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بیان میں کہا جاں بحق بچوں کے والدین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، نومولود بچوں کا جاں بحق ہونا والدین کیلئے ناقابل تصور دکھ ہے، اقوام متحدہ پاکستانی حکومت کی ہر ممکن معاونت کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھی پمز ہسپتال سانحہ پر اظہار افسوس کیا تھا، سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...