فاطمہ ثنا کا ویمنز ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلنے کا عزم

دبئی: (دنیا نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ویمنز ایشیا کپ کے لیے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے ایک نیا موقع ہے اور کوشش ہوگی کہ ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیلیں۔

دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ ٹیم کو یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے کیونکہ کھلاڑی کافی عرصے سے دبئی میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

قومی ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے اور کیمپ کے دوران مختلف چیزوں پر کام کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

فاطمہ ثنا کے مطابق دبئی کی کنڈیشنز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں اور قومی ٹیم کی اسپنرز بھی مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آرہی ہیں، اس لیے انہیں کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے قومی ٹیم کے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس مرتبہ بھی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے آئیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...