روس کے معدنی ذخائر میں بڑا اضافہ، ہیروں کے ذخائر 10 کروڑ قیراط سے متجاوز

ماسکو: (شاہد گھمن) روس کے ہیروں کے ذخائر میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 10 کروڑ قیراط سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سونے، چاندی، پلاٹینم گروپ دھاتوں اور دیگر اہم معدنیات کے ذخائر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

روس کی وفاقی ایجنسی برائے معدنی وسائل "روسنیدرا" کے سربراہ اولیگ کازانوف کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک روس کے ہیروں کے ذخائر میں 102.4 ملین قیراط کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ پلاٹینم گروپ دھاتوں کے ذخائر میں 12.1 میٹرک ٹن، سونے کے ذخائر میں 176.6 میٹرک ٹن جبکہ چاندی کے ذخائر میں 1,400 میٹرک ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اولیگ کازانوف کے مطابق تانبے کے ذخائر میں 3 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن، زنک میں 2 لاکھ 73 ہزار 100 میٹرک ٹن اور سیسے کے ذخائر میں 48 ہزار 800 میٹرک ٹن اضافہ ہوا۔

اسی عرصے کے دوران روس کے خام لوہے کے ذخائر میں 133.3 ملین میٹرک ٹن جبکہ کوئلے کے ذخائر میں 163.4 ملین میٹرک ٹن کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

روسنیدرا کے سربراہ نے کہا کہ معدنی ذخائر میں یہ اضافہ صرف نئی کانوں یا نئے ذخائر کی دریافت کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ موجودہ معدنی ذخائر کی مزید ارضیاتی تلاش اور دوبارہ جائزے نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...