ایلیٹ سینٹر میں 2 اے ایس آئی دوران دوڑ جاں بحق ، ایک اہلکار ہسپتال منتقل
لاہور: (دنیا نیوز) ایلیٹ سینٹر میں 2 اے ایس آئی (اسسٹنٹ سب انسپکٹر) دوران دوڑ جاں بحق ہو گئے، ایک اہلکار ہسپتال منتقل ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایلیٹ سینٹر میں دوران دوڑ راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کا اے ایس آئی سید تصور شاہ وفات پاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حبس اور گرمی کی شدت کے باعث ایلیٹ کورس کے دوران تصور شاہ کا انتقال ہوا۔
سرگودھا ریجن کا اے ایس آئی ارشد اور دو اہلکار بھی طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق بیدیاں روڈ ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں دوران ٹریننگ اے ایس آئی محمد ارشد ولد محمد شفیع کی دوران دوڑ طبیعت خراب ہوئی تھی، انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے، لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
ایک ہی دن میں دو اے ایس آئی دوران دوڑ جاں بحق ہوگئے، حبس اور گرمی کے موسم میں 4 کلومیٹر کی ریس لگاتے ہوئے دونوں اے ایس آئی جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments