لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز ختم، انگلینڈ نے 9 وکٹوں پر 248 رنز بنالیے

لارڈز: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنالیے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کاکس 55 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ بین ڈکٹ اور ڈین لارنس نے 17،17 رنز بنائے۔ ہیری بروک نے 15، جوفرا آرچر نے 14، ایمیلیو گے نے 8 اور جو روٹ نے 4 رنز بنائے۔

دن کے اختتام پر گس اٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...