ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز پیش کردی ہے۔

تہران میں اسلامی اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ سکیورٹی انتظامات کے لیے تیار ہے۔ اگر اسلامی ممالک کے درمیان کوئی تنازع ہو تو اسے خود باہمی طور پر حل کرنا چاہیے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ تہران یہ پیشکش کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ جنگ سے حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر کر رہا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کا دفاع کرنا مسلم ممالک کے ساتھ دشمنی کے مترادف نہیں۔ اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف حملوں کے لیے پلیٹ فارم بننے سے گریز کرنا چاہیے۔

ایرانی صدر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ سکیورٹی انتظامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...