کراچی: میر رضا کا قتل، مظاہرین کے خلاف ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے مظاہرین کے خلاف ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے گزشتہ شب ایک مرتبہ پھر شارع فیصل بلاک کردی تھی، مظاہرین کے پاس بینر اور ڈنڈے موجود تھے، بینر پر میر رضا کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے نعرے درج تھے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ ایئرپورٹ جانے والا شاہراہ فیصل کا ٹریک بند کردیا گیا تھا، مظاہرین نے ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے، مقدمے میں 20 افراد کے نام شامل ہیں جبکہ دیگر نامعلوم ہیں۔

پولیس کی جانب سے کاٹی گئی ایف آر میں لکھا گیا کہ شاہراہ فیصل روز بلاک کردی جاتی تھی، شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ فیروزآباد میں درج کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...