سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا ہسپتالوں میں اچانک اور بغیر پیشگی اطلاع معائنے کا فیصلہ
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتالوں میں اچانک اور بغیر پیشگی اطلاع معائنے کا فیصلہ کر لیا۔
فائر سیفٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے عملی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا، ہسپتالوں میں فائر سیفٹی سے متعلق ریکارڈ اور دستاویزی شواہد چیک کئے جائیں گے، فائر سیفٹی پلان، سیلف آڈٹ اور خامیوں کے ازالے کا ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔
فائر ڈرلز اور ہنگامی مشقوں کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال ہوگی، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتالوں کو فائر سیفٹی انتظامات پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی، حفاظتی معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments