پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر پٹرولیم محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے۔
ایران کے وزیر پیٹرولیم محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ دور دراز سمندری علاقوں میں صارفین تک ایران کے تیل کی ترسیل جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تیل کی فروخت میں کمی ضرور آئی، تاہم سرگرمیاں مکمل معطل نہیں ہوئیں، تیل کی ترسیل سے متعلق تفصیلات دشمن کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments