گورنر سندھ سے علی پرویز ملک، حنیف عباسی سمیت اہم شخصیات کی ملاقات
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر حنیف عباسی سمیت اہم شخصیات نے ملاقات کی۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ مشکل حالات اور توانائی کے بحران کے باوجود ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا قابلِ تحسین ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ مشکل حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز نے وزارتِ پٹرولیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی تعمیر اگلے سال شروع ہوگی، پاکستان ریلوے جلد ایندھن، آٹوموبائل، منرلز اور ایل پی جی کی ترسیل شروع کرے گا۔
حنیف عباس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کے ذریعے روزانہ 11 ہزار ٹن کوئلہ تھر سے مین گرڈ تک منتقل کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments