امریکی طیارہ بردار جہاز تھیوڈور روز ویلٹ مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی طیارہ بردار جہاز تھیوڈور روزویلٹ مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق تھیوڈور روزویلٹ کی مشرق وسطیٰ میں کم از کم سات ماہ تعیناتی متوقع ہے، تھیوڈور روزویلٹ 5 ہزار اہلکاروں کے ساتھ آنے والے ہفتوں میں روانہ ہوگا۔

امریکی حکام نے بتایا کہ عملے کو آٹھ ماہ کی تعیناتی کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی ہے، تھیوڈور روز ویلٹ کی تعیناتی یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی جگہ ہوگی۔

امریکی میڈیا نے مزید کہا کہ امریکی طیارہ بردار جہازوں کی خطے میں طویل تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...