اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے سربراہ نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال زامیر نے کہا ہے کہ بجٹ بحران اسرائیلی فوج کی جنگی تیاری کو نقصان پہنچا رہا ہے، اسرائیلی فوج کو تقریباً 40 ارب شیکل کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل فوجی آپریشنز اور ریزرو ڈیوٹی اخراجات سے بجٹ خسارہ بڑھا، تمام محاذوں پر سرگرمی کے باوجود اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔
صیہونی فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کے موجودہ بحران کے باعث اسرائیلی فوج کے آپریشنل پروگرام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments