سینیٹر سلیم مانڈی والا کا کیمیکلز، ڈائز کے مسائل قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے پر لانے کا اعلان

سینیٹر سلیم مانڈی والا کا کیمیکلز، ڈائز کے مسائل قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے پر لانے کا اعلان

کراچی(بزنس ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پی سی ڈی ایم اے کی جانب سے کیمیکلز اینڈ ڈائز سیکٹر کو درپیش ٹیکس، درآمدات،ای ایف ایس، ای انوائسنگ اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔۔۔

 پی سی ڈی ایم ممبران کو پارلیمانی سطح پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ بات انہوں نے  کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سلیم ولی محمد کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل پر یقین دلایا کہ ان معاملات کو دوبارہ قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کو کمیٹی میں بلا کر مسائل پر بات کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...