مرکنٹائل ایکسچینج میں 34.683ارب روپے کے سودے
115,141لاٹس کا کاروبار ،سونا اور کرنسی معاہدے سرفہرست،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 34.683 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 115,141 لاٹس کا کاروبار ہوا۔زیادہ کاروبار سونے (24.161 ارب ) میں ہواجس کے بعد کرنسی معاہدوں (2.997 ارب )، نیسڈیک 100(1.683 ارب روپے )، چاندی (1.303 ارب روپے )، تانبہ (1.082 ارب روپے )، سویا بین (968.999 ملین روپے )، کپاس (556.940 ملین )، ایس اینڈ پی 500 (460.317 ملین )، خام تیل (306.215 ملین روپے )، پلاٹینم (267.334 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (238.237 ملین روپے )، قدرتی گیس (173.247 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (157.796 ملین روپے )، گندم (128.169 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (104.118 ملین روپے )اور مکئی (57.800 ملین روپے )میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments