جے ایس بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں 105فیصد اضافہ
کراچی(بزنس ڈیسک)جے ایس بینک لمیٹڈ نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ بینک نے ٹیکس سے قبل 6.640 ارب روپے کا منافع حاصل کیا جو 90 فیصد زیادہ ہے۔
اسی طرح ٹیکس کے بعد منافع 105 فیصد بڑھ کر 3.199 ارب روپے ہو گیا،اس کے نتیجے میں فی شیئر آمدنی بھی 0.76 روپے سے بڑھ کر 1.56 روپے ہو گئی۔جے ایس بینک کی بیلنس شیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی جس کے تحت دسمبر 2025 کے مقابلے میں کل اثاثوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ بینک کے کل ڈپازٹس میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بغیر منافع والے ڈپازٹس میں 22 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جو جون 2026 تک 271.560 ارب روپے تک پہنچ گئے ۔ اس کے نتیجے میں بغیر منافع والے ڈپازٹس کا تناسب دسمبر 2025 کے 41 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد ہوگیا۔جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بصیر شمسی نے کہا کہ جے ایس بینک میں ہماری توجہ بنیادی آمدنی کو مضبوط بنانے ، ڈپازٹس کے بہتر امتزاج اور محتاط رسک مینجمنٹ پر مرکوز رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments