فیصل بینک نے ایمپلائر آف چوائس جینڈر ڈائیورسٹی ایوارڈ جیت لیا
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کے معروف اسلامی بینک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے فیملی فرینڈلی ورک پلیس کی کیٹیگری میں ایمپلائر آف چوائس جینڈر ڈائیورسٹی ایوارڈ 2026 جیت لیا ہے۔
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی)کے زیراہتمام منعقدہ ایوارڈز کا مقصد اُن اداروں کی عزت افزائی کرنا ہے جو ورک پلیس کلچر میں ترقی پسند پالیسیوں اور عملی اقدامات کو شامل کرکے تنوع اور شمولیت کو فروغ دے رہے ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے فیصل بینک کو ایوارڈ پیش کیا۔ یہ ایوارڈ اس بات کا اعتراف ہے کہ بینک سازگار اور جامع کام کے ماحول کو فروغ دے رہا ہے جہاں ملازمین کی فلاح و بہبود، شمولیت، مساوی مواقع اور پروفیشنل و نجی زندگی میں توازن کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے ۔ فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ CARE ہماری بنیادی اسلامی اقدار میں سے ایک ہے ، اس لیے فیصل بینک میں ہمارا پختہ یقین ہے کہ ایک کامیاب اور ترقی کرتا ہوا ادارہ ایسے کام کے ماحول سے تشکیل پاتا ہے جہاں ملازمین خود کو قدر و اہمیت کا حامل، معاونت یافتہ اور بااختیار محسوس کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments