ریٹ سیکٹر میں تیزترقی کے لئے اصلاحات کی تجویز

ریٹ سیکٹر میں تیزترقی کے لئے اصلاحات کی تجویز

قرض لینے کی مدت بڑھا کر 36 ماہ کرنے کی تجویز دی گئی، ایس ای سی پی

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹس کے فروغ اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں طویل مدتی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اہم اصلاحات تجویز کردی ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق رئیل اسٹیٹ سے آمدن اور متعلقہ اثاثوں کا کم از کم تناسب 75 فیصد سے کم کرکے 65 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔دوسری جانب مجوزہ اصلاحات کے تحت اسپانسرز، ڈائریکٹرز اور متعلقہ اداروں سے قرض لینے کی مدت 24 ماہ سے بڑھا کر 36 ماہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رینٹل اور انوسٹمنٹ ریئل اسٹیٹ اسکیموں کی لسٹنگ کیلئے ایک سال کی اضافی مہلت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ ایس ای سی پی کے مطابق رئیل اسٹیٹ اسکیموں کو کم از کم ایک سال تک خالی زمین اور پلاٹ رکھنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ واضح رہے کہ مخصوص گروپ ٹرسٹس اور ملازمین کے فنڈز کو غیر فہرست شدہ رئیل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...