کراچی پورٹ پر24 گھنٹے کے دوران 87 ہزار ٹن کارگو ہینڈل

کراچی پورٹ پر24 گھنٹے کے دوران 87 ہزار ٹن کارگو ہینڈل

درآمدی کارگو 43,521 جبکہ برآمدی کارگو 43,596 میٹرک ٹن رہا اب بھی کنٹینر بردار 13 بحری جہاز برتھ پر موجود، 8 روانہ کردیئے گئے

کراچی (بزنس ڈیسک)کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 24 گھنٹے میں 87 ہزار 117 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔ 12 ستمبر کی صبح 7 بجے سے 13 ستمبر صبح 7 بجے تک مجموعی کارگو ہینڈلنگ میں 43 ہزار 521 میٹرک ٹن درآمدی اور 43 ہزار 596 میٹرک ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔رپورٹ کے مطابق اس دوران 42 ہزار 517 میٹرک ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 30 ہزار 631 میٹرک ٹن بلک کارگو اور 13 ہزار 510 میٹرک ٹن مائع کارگو ہینڈل کیا گیا۔ بلک کارگو میں 2 ہزار 387 میٹرک ٹن امونیم سلفیٹ، 25 ہزار 880 میٹرک ٹن کلنکرز، 2 ہزار 364 میٹرک ٹن پام کرنل ایکسپیلر اور 459 میٹرک ٹن برآمدی بلک کارگو شامل تھا۔کراچی پورٹ پر اس دوران 13 بحری جہاز برتھ پر موجود رہے جبکہ 8 بحری جہاز روانہ ہوئے ۔ مزید 11 بحری جہاز بندرگاہ کی حدود سے باہر لنگرانداز رہے ۔ برتھ پر موجود اور لنگرانداز جہازوں میں کنٹینر شپ، ٹینکرز، بلک کیریئرز اور دیگر خصوصی کارگو لے جانے والے بحری جہاز شامل تھے ۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کے دوران مزید 21 بحری جہازوں کی آمد متوقع ہے ، جن میں کنٹینر شپ، ٹینکرز، جنرل کارگو ویسلز، بلک کیریئرز اور سویابین لے جانے والے جہاز شامل ہیں، جبکہ 2 بحری جہازوں کی روانگی بھی متوقع ہے۔ بحری جہازوں اور کارگو کی مسلسل آمد ورفت بندرگاہ پرتجارتی سرگرمیوں کے تسلسل کی عکاس ہے ۔ پورٹ انتظامیہ محفوظ، مؤثر اور بلا تعطل آپریشنز کے ذریعے کراچی پورٹ کو ملکی تجارت اور بحری معیشت کے اہم مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...