مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائی کر کے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے کامیابی سے نشانہ بنا کر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments