سہ ملکی سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 430 رنز کا ہدف دے دیا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 430 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے 116 گیندوں پر 202 رنز بناکر شاندار تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کیا، جو روٹ نے 69 ، ٹام بینٹن نے 50 اور بین ڈکٹ نے 29 رنز بنائے جبکہ ول جیکس 66 رنز کیساتھ ناقبل شکست رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دونیتھ ویلالاگے نے 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور جینت لیاناگے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے، سچندو کولومباگے کی جگہ دونیتھ ویلالاگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 اور دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر اب تک ناقابل شکست ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...