ایران نے جدید جنگی اور خودکش ڈرونز کی تیاری کی پہلی ویڈیو جاری کردی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی فوج نے پہلی بار مقامی سطح پر تیار کیے گئے جدید ترین ڈرونز کی ویڈیو جاری کردی، جس میں جنگی اور خودکش ڈرونز کی تیاری کا عمل دکھایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے جنگی اور حملہ آور ڈرونز تیار کرنے والی تنصیب کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں نمایاں پختگی حاصل کرلی ہے۔ جنگ کے دوران ایران نے ایسے ہتھیار استعمال کیے جنہوں نے دشمن کو حیران کردیا اور اسے بھاری نقصان پہنچایا۔
— OSINTWarfare (@OSINTWarfare) October 22, 2026
ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ ایران ممکنہ جنگ کے لیے معیار اور تعداد، دونوں اعتبار سے بہتر پوزیشن میں ہے اور وہ دشمن کی حکمت عملی سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز، بغیر پائلٹ بحری جہازوں اور چھوٹے فضائی طیاروں کے استعمال میں وسعت آرہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments