چین کے علاقے تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی، لوگوں میں شدید خوف و ہراس

تبت: (دنیا نیوز) چین کے علاقے تبت میں 7 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، خوفزدہ شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تبت کے جنوب مغربی علاقے میں باقین کاؤنٹی کے قریب تھا، گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، کم گہرائی کے باعث زلزلے کے جھٹکے شدت سے محسوس کئے گئے، زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان سے متعلق مصدقہ تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

چین کا جنوب مغربی خطہ ٹیکٹونک پلیٹوں کے ٹکراؤ کے باعث زلزلوں کے خطرے سے دوچار رہتا ہے۔

جنوری 2024 میں سنکیانگ میں 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...