یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال
پیرس: (دنیا نیوز) یورپ میں مہنگائی بے روزگاری اور مہنگی تعلیم کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی۔
فرانس میں مرکزی طلبہ یونین نے ہفتے کو احتجاجی ریلیوں کی کال دیدی، پیرس میں مارچ کا اعلان کیا گیا، فرانسیسی صدر میکرون نے احتجاجی مظاہروں پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لیون میں ہفتے کو ہونے والے تمام مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی، سپین کے مختلف شہروں میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، آتش گیر مواد سے حملے کئے، جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا گیا، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، پولیس نے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیئے، 55 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
پولینڈ کے 20 سے زائد شہروں اور قصبوں میں خواتین کے احتجاجی مظاہرے ہوئے، اسقاط حمل کے قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا۔
بیلجیم میں ٹیوشن فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں احتجاج کیا، اٹلی اور البانیہ میں بھی مظاہرین سڑکوں پر آگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments